صفورا ٹاؤن کا مالی سال 2026-27 کا ڈرافٹ بجٹ کونسل میں پیش کر دیا گیا
کراچی: صفورا ٹاؤن کا مالی سال 2026-27 کا ڈرافٹ بجٹ کونسل میں پیش کر دیا گیاـ
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں مالی سال 2026-27 کا تقریبا دو ارب روپے کا ڈرافٹ بجٹ کونسل میں پیش کر دیا گیا جسے اراکین کونسل کی تجاویز کے بعد آئندہ بجٹ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا.
اجلاس میں وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ،اپوزیشن لیڈر سکندر علی بلوچ سمیت اراکین کونسل نے شرکت کی
