ایران امریکا جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائیگا:خواجہ آصف

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائیگا:خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے صلح کروائی اور ساری امت کے سامنے سرخرو ہوا، پاکستان نے ایران جنگ میں جو کردار ادا کیا وہ قیامت تک یاد رکھا جائےگا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یوم عاشور ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب خطے میں ایک جنگ چھڑی ہوئی تھی، ایرانیوں نے سنت حسین اور کربلا کے شہدا کی یاد تازہ کر دی ہے۔پاکستان نے اس جنگ میں جو کردار ادا کیا وہ بھی قیامت تک یاد کیا جائےگا، پاکستان نے صلح کروائی اور ساری امت کے سامنے سرخرو ہوا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ لبنان کے لوگ اسرائیل کے ظلم و ستم سے نجات پائیں گے اور دعا ہے کہ جہاں جہاں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اللہ انہیں آزادی نصیب فرمائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں