وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی
وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 ہوگئی، نائب صدر کی تصدیق
وینزویلا کا دارالحکومت کراکس دو انتہائی طاقتور زلزلوں سے لرز اٹھا، جہاں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے جھٹکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔
رپورٹ کے مطابق وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے کہا ہے کہ زلزے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 589 ہو گئی جبکہ 2,980 افراد زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ وینزویلا میں بدھ کے روز ایک منٹ کے اندر آنے والے دو طاقتور ترین زلزلوں کیوجہ سے متعدد رہائشی اور کمرشل عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں جن کے ملبے تلے اب بھی سیکڑوں افراد موجود ہونے کی اطلاعات ہیں۔زلزلے کے بعد ہنگامی امدادی کام جاری ہیں جہاں رضاکار ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کیلیے کوشاں ہیں اور اب تک 188 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
