یومِ عاشورہ پر شہریوں سے امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہیں:میئر کراچی

یومِ عاشورہ کے موقع پر شہریوں سے امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہیں:میئر کراچی:

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے یومِ عاشورہ کے موقع پر اہلِ اسلام بالخصوص اہلِ کراچی کے نام خصوصی پیغام

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یومِ عاشورہ حضرت امام حسینؓ، اہلِ بیت اطہارؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے۔ حضرت امام حسینؓ نے حق، صداقت، انصاف اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے لازوال قربانی پیش کی۔

اپنے جاری پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ واقعۂ کربلا ظلم کے خلاف استقامت، صبر، ایثار اور اصول پسندی کی روشن مثال ہے۔شہدائے کربلا کا پیغام ہر دور میں حق کا ساتھ دینے اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانیاں رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یومِ عاشورہ ہمیں اتحاد، بھائی چارے، برداشت، قربانی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔کربلا کی تعلیمات ایک پرامن، منصفانہ اور فلاحی معاشرے کے قیام میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔حضرت امام حسینؓ کا آفاقی پیغام عدل، حریتِ فکر اور حق پسندی کی اعلیٰ اقدار کا ترجمان ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں شہدائے کربلا کی تعلیمات پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں میں ان کے پیغام کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، ترقی، خوشحالی اور قومی یکجہتی سے ہمکنار فرمائے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی، روشنی، بلدیاتی خدمات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔یومِ عاشورہ کے موقع پر شہریوں سے امن، بھائی چارے، نظم و ضبط اور باہمی احترام کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں