مومن آباد ٹاؤن کا مالی سال 2026-2027 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

مومن آباد ٹاؤن کا مالی سال 2026-2027 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

مومن آباد ٹاؤن کا مالی سال 2026-2027 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور، 248 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ، ترقیاتی کاموں کے لیے 122 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص

کراچی: مومن آباد ٹاؤن کا مالی سال 2026-2027 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور، 248 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ، ترقیاتی کاموں کے لیے 122 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد ٹاؤن کی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مالی سال 2026-2027 کا سالانہ بجٹ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان،  ٹاون وائس چیئرمین عبداللہ بلوچ،  میونسپل کمشنر اصغر علی،کوآرڈینیٹر معراج شاہ، فوکل پرسن خضر حیات اختر حرمین کونسل ممبران، افسران و عملہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بجٹ پیش کرنے سے قبل وائس چئیرمین یوسی 6 مختیار شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس ناصر اقبال کیئے دعائے مغرت کی گئی اجلاس کی نظامت کو آرڈینیٹر ٹاون چئیرمین معراج شاہ نے کی بجٹ برائے مالی سال 2026_2027 سینئیر آکاونٹ آفیسر ساجد اقبال نے تیار کیا

ٹاون چٙیرمین مومن آباد ٹاون ملک عارف نے بجٹ مالی سال 2026-2027 پیش کیا انہوں نے بجٹ بریفنگ دیتے ہوئے کیا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مومن آباد ٹاؤن کا بجٹ دستیاب وسائل، شہری ضروریات اور ترقیاتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا، بجٹ کے مطابق ٹاؤن کی مجموعی آمدن 248 کروڑ 30 لاکھ 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں 17 کروڑ 9 لاکھ 57 ہزار روپے اوپننگ بیلنس، حکومت سندھ سے او زیڈ ٹی شیئر کی مد میں 97 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار روپے، اربن اموویبل پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 2 کروڑ روپے، ٹاؤن کے اپنے ذرائع آمدن سے 109 کروڑ 57 لاکھ روپے جبکہ ڈی ایم سی ویسٹ کی واجبات کے لیے خصوصی گرانٹ کی مد میں 22 کروڑ روپے شامل ہیں۔

بجٹ میں مجموعی اخراجات 248 کروڑ 28 لاکھ 59 ہزار روپے رکھے گئے ہیں، جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیے 122 کروڑ 99 لاکھ روپے اور غیر ترقیاتی امور کے لیے 103 کروڑ 29 لاکھ 59 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں۔

چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے کہا کہ  کونسل ممبران نے تفصیلی بحث کے بعد متفقہ طور پر بجٹ منظور کر لیا۔ متفقہ بجٹ کی منظوری اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام کونسل ممبران مومن آباد کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے متحد ہیں۔ یہ بجٹ صرف مالی دستاویز نہیں بلکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا عملی منصوبہ ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ شفافیت اور دیانتداری کے ساتھ دستیاب وسائل کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے۔

میونسپل کمشنر مومن آباد ٹاؤن اصغر علی نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام مالی اور انتظامی امور کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ بجٹ پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تمام محکموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں اور شہریوں کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ شفافیت، ذمہ داری اور عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔

کوآرڈینیٹر چیئرمین معراج شاہ نے کہا کہ کہا کہ کونسل ممبران کی جانب سے بجٹ کی متفقہ منظوری عوامی نمائندوں کے اعتماد اور مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔ مومن آباد ٹاؤن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی کاموں کے فروغ اور شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

بجٹ میں تمام یونین کمیٹیوں اور علاقوں کی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے مومن آباد ٹاؤن کو مزید ترقی کی جانب لے جایا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

ٹاؤن انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مالی سال 2026-2027 کے بجٹ پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات، صاف ستھرا ماحول اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں