کے ایم سی کا راست کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

کے ایم سی کا راست کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی: میئر کراچی کے ڈیجیٹلائزیشن ویژن کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے راست نظام کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

کے ایم سی پاکستان کا پہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا ہے جو تمام ادائیگیاں ای ٹرانسفر کے ذریعے انجام دے گا۔نئے مالی سال جولائی 2026ء سے کے ایم سی کی تمام وینڈرز اور دیگر منظور شدہ ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام شفافیت، گڈ گورننس اور مالی نظم و ضبط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔راست کے ذریعے ادائیگیوں سے فنڈز مستحقین اور وینڈرز تک محفوظ، تیز رفتار اور حقیقی وقت میں منتقل ہوں گے۔یہ صرف ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ بلدیاتی مالیاتی نظام میں ایک انقلابی اقدام ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ نئے نظام سے کاغذی کارروائی، دستی مراحل اور روایتی ادائیگیوں میں تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو گا۔ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نفاذ سے شفافیت میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور مالیاتی نگرانی مزید مؤثر ہو گی۔کے ایم سی سندھ کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے منظور شدہ ادائیگی نظام کے مطابق کیش لیس مالیاتی ماڈل اختیار کرنے والا پہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا ہے۔

مالیاتی مشیر میئر کراچی گلزار ابڑو نے منصوبے کی خصوصیات، نفاذی حکمتِ عملی اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ دی.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں