چیئرمین گڈاپ ٹاؤن اور وائیس چیئرمین نے حاجی جوکھیو گوٹھ میں روڈ اور قائم کازوے کا افتتاح کردیا گیا
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے حاجی جوکھیو گوٹھ میں حکومتِ سندھ کے کلک (CLICK) پروگرام کے تحت تعمیر کیے گئے روڈ اور گڈاپ ندی پر قائم کازوے/کلورٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ماضی میں یہ علاقہ سڑکوں اور آمد و رفت کی مناسب سہولیات سے محروم تھا، خصوصاً برسات کے موسم میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم موجودہ بلدیاتی قیادت عوامی مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، روڈ اور کازوے /کلورٹ کی تعمیر سے نہ صرف مقامی آبادی کو آمد و رفت میں آسانی میسر آئے گی بلکہ اطراف کے رہائشی بھی اس منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ گڈاپ ٹاؤن کے تمام یونین کونسلز میں بلاامتیاز ترقیاتی کام جاری ہیں اور دستیاب وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز کے ہر گوٹھ اور ہر محلے تک ترقی کے ثمرات پہنچیں اور عوام کو سڑکوں، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایسے ترقیاتی منصوبے دیہی علاقوں کی ترقی اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ کلک پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گڈاپ ٹاؤن میں مزید ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
افتتاحی تقریب میں کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو، پی ایس 84 کے صدر علی احمد جوکھیو، جنرل سیکریٹری حاجی منظور بلوچ، چیئرمین یوسی شاہ مرید شاہ جہان خاصخیلی، کونسل ممبر دانش برفت، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، فوکل پرسن (کلک) سرفراز احمد کھتری، محمد شرجیل خان، کونسلز غلام نبی بروہی، عرفان سرور، حاجی شریف جوکھیو، زمان جوکھیو، اللہ بخش خاصخیلی(پی ایس)وائس چیئرمین جہاں زیب جوکھیو، اور علاقائی معززینِ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
