کے ڈی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی نافذ کر دی

کے ڈی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی نافذ کر دی

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کے ڈی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

کے ڈی اے نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی نافذ کر دی۔جنوری و فروری 2021ء میں ریٹائر ہونے والے 37 ملازمین کو 7 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد واجبات ادا کردیے گئے۔

ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے مالی حقوق کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے،گزشتہ ماہ دسمبر 2020ء کے 18 ریٹائرڈ ملازمین کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے واجبات ادا کیے گئے۔جولائی 2026ء میں مارچ اور اپریل 2021ء کے ریٹائرڈ ملازمین کو تقریباً 10 کروڑ روپے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی اور ممبر فنانس نوید انور صدیقی نے ادائیگیوں کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان کیا

کے ڈی اے انتظامیہ کا ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کے حل اور مالی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں