چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ترقیاتی کاموں کا جائزہ

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن کا مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں نیو کراچی ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور امام بارگاہوں کے اطراف جاری سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر، مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ چیئرمین نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں اور جلوسوں کے شرکائ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دورے کے دوران محمد یوسف نے مختلف مقامات پر سڑکوں کی حالت، گڑھوں کی بھرائی، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداروں اور جلوسوں کے شرکائ کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر سڑکوں کی مرمت، گڑھوں کی بھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ زائرین کو آمد و رفت میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ محرم الحرام کے دوران بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور تمام متعلقہ شعبے اس حوالے سے متحرک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ اور سہولت بخش ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔علاقہ مکینوں اور منتظمینِ امام بارگاہ نے محرم الحرام سے قبل ترقیاتی اور سہولتی کاموں کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں