میئرکراچی نے دل جیت لیے،11 ہزار سے زائد ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی شروع

میئرکراچی نے دل جیت لیے،11 ہزار سے زائد ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی شروع

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے دل جیت لیے

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں گیارہ ہزار سے زائد ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی ملازمین کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے والی پاکستان کی پہلی کونسل بن گئی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین دو سو سے زائد اسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے چھ لاکھ تک کا علاج کروا سکیں گے

میئر کراچی کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پہلی مرتبہ حکومت بنانے کا ملا جس کے بعد ہم ملازمین کے مسائل کے حل پر خاص توجہ دی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقے کی آواز اعلیٰ ایوانوں میں بلند کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو گزشتہ دنوں الیکٹرک موٹر سائیکل بھی دی گئی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں