کراچی کے تمام ٹائونز میں ٹائون انتظامیہ اور سندھ حکومت ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا رہی ہے: سعید غنی

کراچی کے تمام ٹائونز میں ٹائون انتظامیہ اور سندھ حکومت ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا رہی ہے: سعید غنی

کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام ٹائونز میں ٹائون انتظامیہ اور سندھ حکومت ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا رہی ہے۔

چنیسر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ان تمام عوامی مقامات پر بیوٹی فیکیشن کا کام ایک خوش آئند اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھی مسلم سوسائٹی پر چنیسر ٹائون کی جانب سے سڑکوں اور بیوٹی فیکیشن کے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ٹائون چیئرمین چنیسر ٹائون فرحان غنی، میونسپل کمیشنر اقرار جلبانی، افسران اور پیپلز پارٹی کے زمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر ٹائون چیئرمین فرحان غنی نے پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ شارع فیصل سے سندھی مسلم چورنگی اور دوسری جانب طارق روڈ سے منسلک سڑک ہے، اس نصف کلومیٹر طویل سڑک کے چاروں اطراف اور روڈ پر کم و بیش ڈھائی لاکھ اسکوائر فٹ پیور، ماربل اور اعلیٰ کوالٹی کے پتھروں سے پوری سڑک کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔ ساتھ ہی چاروں اطراف خوبصورت پودے اور پلانٹس جبکہ ایل ای ڈی لائٹس و اسکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس فوڈ اسٹریٹ کو جدید فوڈ اسٹریٹ بنایا جارہا ہے، جہاں آنے والوں کے بیٹھنے کے لئے خوبصورت ڈیسک، پلانٹس اور ایل ای ڈی لائٹس سے سجایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی کراچی کی ایک خوبصورت فوڈ اسٹریٹ ہوگی، جو کراچی کے عوام کے لئے چنیسر ٹاؤن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک شاندار تحفہ ہوگا۔

اس موقع پر سعید غنی نے چنیسر ٹاؤن کی انتظامیہ اور افسران کی کاوشوں کو سراہا اور ہدایات دی کہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس کے مکمل ہونے کے بعد اس کی مکمل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں