
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے تحت وظائف کی ادائیگی، جو شدید گرمی کے باعث گزشتہ 2 روز معطل تھی کے بعد آج 26 جون سے دوبارہ شروع کردی گئی۔
وظائف کی ادائیگیاں 28 جون بروز بدھ تک جاری رہیں گی۔ تاہم یہ ادائیگیاں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران بند رہیں گی اور 3 جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظائف ملک بھر میں 90 لاکھ گھرانوں میں 9 ہزار روپے فی گھرانہ سہ ماہی کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں، اب تک 29 لاکھ 34 ہزار سے زائد گھرانوں میں تقریباً 26 ارب روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
