کراچی میں صبح سویرے ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار
سندھ کے دالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا
گرمی اور حبس میں مزید کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، طارق روڈ، بہادر آباد، صدر اور کھارادر کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی ہوئی
ہلکی بوندا باندی سے سڑکوں پر موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہوا چلنے لگی۔
شاہراہ پاکستان، لیاقت آباد، عزیز آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف حصوں میں بھی ہلکی بارش نے موسم خوشگوار ہو گیا۔
