ایران پر شدید حملے کرکے تیل و گیس کے ذخائر اور خارگ جزیرے پر قبضہ کرلیں گے: ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مستقبل قریب میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ اور دیگر توانائی تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں یہ اعلان بھی کیا کہ امریکی فوج ایران پر آج رات سے بڑے پیمانے پر تابڑ توڑ حملے شروع کرے گی۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے۔ ایرانی بحریہ، فضائیہ، ریڈار نظام، فضائی دفاع اور اس کی زیادہ تر جارحانہ عسکری صلاحیت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہیں۔
Donald J. Trump (@realDonaldTrump)
