چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں 56 لاکھ سے زائد روپےکے چیک تقسیم کردیے

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں 56 لاکھ سے زائد روپےکے چیک تقسیم کردیے

کراچی:  چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر خالد حسین جتوئی  نے ٹاؤن آفس میں میں ریٹائرڈ ملازمین اور مرحوم ملازمین کے ورثاء میں 56 لاکھ سے زائد روپےکے(5600000) کے چیک تقسیم کیے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سابقہ ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ , بجٹ آفیسر وسیم احمد, ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف اور دیگر محکمہ جاتی افسران  بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادائیگیاں آپ لوگوں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے واجبات کی بروقت فراہمی منتخب بلدیاتی قیادت  کے عزم کا مظہر ہیں ایماندار اور محنتی ملازمین گلبرگ ٹاؤن کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ان کی طویل خدمات کا تقاضہ ہے کہ ان کے واجبات فوری اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں تاکہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد مالی مشکلات سے محفوظ رہیں۔”انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سب ڈیپارٹمنٹوں کی فوری کاروائی اور میونسپل کمشنر خالد حسین جتوئی کی کاوشوں سے ممکن ہوا اور محکمہ فائنانس کی خدمات کو سراہتے ہوئے خاص طور پر اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ اور بجٹ آفیسر وسیم احمد کا شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت  کے باعث تمام ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی بروقت ادائیگی ممکن ہوئی”ریٹائرڈ ملازمین کی امیدیں لیو انکیشمنٹ اور پنشن سے وابستہ ہوتی ہیں۔ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہ رقم ان ملازمین کو بروقت ادا کر دی جائے ٹاؤن انتظامیہ یہ تمام رقم O.Z.T فنڈ اور اپنے آن سروسز سے ادا کر رہا ہے  تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین نے گلبرگ ٹاؤن کی انتظامیہ اور چیئرمین نصرت اللہ کا بروقت واجبات ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں