چیئرمین جناح ٹاؤن اور میونسپل کمشنر کی ہدایات پر ریلیف کیمپ قائم
کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اور میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن کی خصوصی ہدایات پر شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیشِ نظر گرومندر پر ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا، جہاں شہریوں اور راہگیروں کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے کہا کہ شہریوں کی جان و صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے، جبکہ میونسپل کمشنر نے کہا کہ عوام کو گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے جناح ٹاؤن انتظامیہ کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر قرار دیا۔
