چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا بلاک 20 انچولی میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا بلاک 20 انچولی میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

کراچی:چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے بلاک 20 انچولی کا دورہ کرکے سڑکوں اور ڈرینج سسٹم کی بحالی کے جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین عاصم مخدومی، ایکسین بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو اعلیٰ معیار اور محرم الحرام کے آغاز سے قبل مکمل کیا جائے۔تاکہ مجالس اور جلوس میں آنے والے عزاداران کو آسانی میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترقیاتی کاموں کے دوران متاثر ہونے والی سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے سوئی سڈرن کمپنی کی جانب سے روڈ کٹنگ کی مد میں ملنے والی رقم کو سڑکوں کی تعمیر پر خرچ کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔

اس موقع پر نصرت اللہ نے کہا کہ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ عوامی سہولیات کی فراہمی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سڑکوں  کی بحالی سے علاقے کے مکینوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور شہری مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ٹاؤن کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کاموں کو یقینی بنا رہی ہے اور شہریوں کو بہتر اور سہولتوں سے آراستہ ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں