پنجاب حکومت کا پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ
غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کافرض ضرورادا کرے گا:مریم نواز شریف
غذائی ضروریات پوری کرنے کے بعد پنجاب خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فرض ضرورادا کرے گا،وزیراعلی مریم نواز شریف
خصوصی ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ میں گندم اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا اور پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خرید نے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں آٹے کا نرخ اورویٹ مارکیٹ کے استحکام کیلئے پاسکو سےگندم خرید ی جائے گی،عوام کےلئے سستا آٹا اور روٹی یقینی بنانے کے لئے فلور ملوں کو گندم 3300 روپے فی من فراہم کی جائیگی
وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ سے خیبر پختونخواہ کو گندم کی فراہمی روکنے کے حوالے سے کوئی شکایت رپورٹ نہیں کی گئی،پنجاب میں گندم کے سٹاک ڈکلیئر کرنے کا عمل جاری ہے،مکمل ڈیٹا تیاری کے مراحل میں ہے۔
