پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے ارترے ہیں:عطاءللہ تارڑ

پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے ارترے ہیں:عطاءللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطاءللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین دوستی کے 75 سال منارہے ہیں جو ہمارے لئے انتہائی مسرت کا باعث ہے۔پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے ارترے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی تعمیر اور 75 سالہ پاک چین دوستی و گلوبل گورننس اقدامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی

تقریب سے خطاب میں عطاءللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی قیادت چین کے ساتھ مضبوط تعلقات پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم کا دورہ چین دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے گیا۔پاکستان اور چین کی نہ صرف سرحدیں ملتی ہیں بلکہ عوام کے درمیان گہرے روابط موجود ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں