چیئرمین گڈاپ ٹاؤن اور ایم سی کی زیرصدارت محرم الحرم کے حوالے سے اجلاس،انتظامات کا جائزہ

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن اور ایم سی کی زیرصدارت محرم الحرم کے حوالے سے اجلاس،انتظامات کا جائزہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے محرم الحرام کے سلسلے میں گڈاپ ٹاؤن آفس میں جعفر الائنس گڈاپ ٹاؤن کے فوکل پرسن نجم حسین اور جلوس و مجالس کے ذمہ داران سے تفصیلی ملاقات اور مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب، جلوسوں کے روٹس، مجالس کے مقامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی(اے اے ای) وسیم آرائیں، ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد افضل لغاری نے محرم الحرام کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں عزاداروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات، اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، تجاوزات کے خاتمے اور نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی تمام متعلقہ ٹیمیں محرم الحرام کے دوران فیلڈ میں موجود رہیں گی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔  افسران نے یقین دلایا کہ محرم الحرام کے دوران تمام متعلقہ محکمے مکمل طور پر متحرک رہیں گے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ منتظمین نے گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس موقع پرگڈاپ ٹاؤن کے افسران بھی موجود ہیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں