حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1296ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1296ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1296ویں سالانہ عرس کا آغاز..گورنر سندھ نہال ہاشمی نے  عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور چادر بھی چڑھائی۔

انہوں نے ملک کی ترقی، عوامی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا  بھی کی۔

گورنر سندھ  نے زائرین سے ملاقات کی جبکہ  مستحق افراد میں کپڑے بھی تقسیم کئے۔

سید محمد نہال ہاشمی  نے عرس کے موقع پر زائرین کیلئےکیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ  حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کی تعلیمات محبت، برداشت، اخوت اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہیں۔ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں امن، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں