چیئرمین جناح ٹاؤن کی اوساکا کمپنی کے ہیڈ آفس آمد، سی ای او سے اہم ملاقات

چیئرمین جناح ٹاؤن کی اوساکا کمپنی کے ہیڈ آفس آمد، سی ای او سے اہم ملاقات

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی اوساکا کمپنی کے ہیڈ آفس آمد، سی ای او شمیم جملانہ سے اہم ملاقات

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے اوساکا کمپنی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمپنی کے سی ای او شمیم جملانہ، جناب خالد بشیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جناح ٹاؤن میں شہری سہولیات کی بہتری، جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جناح ٹاؤن کی سڑکوں، پارکس، تعلیمی اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر جدید اور توانائی بچانے والی لائٹنگ کے نظام کی تنصیب سمیت شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کہا کہ جناح ٹاؤن کی ترقی، خوبصورتی اور عوامی سہولتوں میں اضافہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں نجی شعبے کے تعاون کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

سی ای او اوساکا کمپنی شمیم جملانہ نے جناح ٹاؤن انتظامیہ کے عوام دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے شہری خدمت کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون اور شراکت داری کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں مشترکہ ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں