وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سےسعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس کی ملاقات
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سےسعودی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
وفاقی وزیر مواصلات نے وفد کوموٹرویز کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خصوصی پیشکش کی اورکہا کہ یہ منصوبے مواصلات کے شعبے میں کمرشل نقطہ نظر سے خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اہم منصوبوں میں سعودی عرب کے اشتراک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔۔پرنس منصور کاکہنا تھا کہ سعودی پاکستان بزنس کونسل مواصلات کے شعبے میں شراکت داری کر سکتی ہے ۔
