معاہدہ نہ ہوا تو ہم ایران پر حملے کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا دوبارہ حملے کرنے کیلئے تیار ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر نے سنگاپور میں دفاعی رہنماؤں، فوجیوں اور سفارت کاروں کے لیے ایشیا کے سب سے بڑے فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکا ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ حملے شروع کریں گے اور ہماری صلاحیت اور اہلیت اب کہیں زیادہ ہے۔ہمارے اسلحے کے ذخیرے پوری دنیا سے کہیں زیادہ ہیں، اس لیے ہم ،دوبارہ حملے کرنے کیلئے، بہت اچھی جگہ پر ہیں۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ تنازعات میں مصروف ہونے کے باوجود ایشیا پیسیفک خطے سے منہ نہیں موڑا ہے۔
