بڑی کامیابی توحید ہے، اللہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے:خطبہ حج

بڑی کامیابی توحید ہے، اللہ صبر کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے:خطبہ حج

مکتہ المکرمہ میں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان جمع ہوئے جہاں انہوں نے خطبہ حج سُنا۔

لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج عرفات کے میدان میں جمع ہوئے جہاں شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمٰن الحذیفی نے خطبہ حج دیا۔

اللہ کی حمدوثنا اور رسول صلہ اللہ علیہ وسلم پر درودوشریف کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے حج کو فریضہ بنایا ہے۔

شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمٰن الحذیفی نے خطبہ میں مزید کہا کہ قیامت کا زلزلہ انتہائی شدید ہے جبکہ آخرت کی سب سے بڑی کامیابی توحید ہے۔ جو لوگ شرک و کفر کرتے ہیں وہ ایسی چیزوں کو پکارتے ہیں جو کسی نفع و نقصان کا اختیار نہیں رکھتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو اللہ سے ڈرتا ہے، اُس کیلئے اللہ نے دُہری جنت رکھی ہے۔ اللہ صبر کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔ جن قوموں نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی، اُن سے وہ نعمتیں چھین لی گئیں۔اللہ نے ابراہیمؑ کو کہا حج کیلئے منادی کریں اور اللہ تعالیٰ دور دراز تک یہ آواز پہنچائیں گے۔ دور دراز سے لوگ حج کیلئے آئے ہیں تاکہ دنیا و اخرت میں وہ کامیاب ہوں۔ یہاں جھگڑا نہیں کرنا اور گناہ نہیں کرنا اور تمام چیزیں جن کا وعدہ اللہ نے کیا اُنہیں پورا کیا جائے۔ اور جو بھی شعائراللہ کا احترام کرتا ہے یہ تقویٰ کی نشانی ہے۔

شیخ ڈاکٹر علی بن عبدالرحمٰن الحذیفی نے خطبہ میں کہا کہ دنیا بھر سے مختلف رنگوں کے لوگ یہاں آئے ہیں جو اللہ کی طرف سے ایک بڑا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرشتوں میں حاجیوں پر فخر کررہا ہے جو آج جمع ہوئے اور عبادات کیں۔عازمین حج یہاں عرفات میں قیام کریں گے پھر اگلے دن مزدلفہ جائیں گے جس کے بعد عازمین حج منی میں تشریف لے کر جائیں گے۔ اور منیٰ میں کثرت سے اللہ کا ذکر کرنا ہے۔ آپ یہاں منی میں رہتے ہوئے 11، 12 کی راتیں گزاریں گے اور اپنے گھروں کو لوٹنے سے پہلے طواف کریں گے۔

انہوں نے آخر میں دعا کی کہ یا اللہ تمام عازمین کو بحفاظت اور سلامتی کے ساتھ واپس اپنے گھروں کو لوٹا اور ان کے دلوں میں حق کو جمع کردے اور ان کے حج کے تمام مناسک کو قبول فرما۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں