امریکا کے جنوبی ایران میں فضائی حملے، سینٹکام نے تصدیق کردی
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے جنگ بندی کے باوجود جنوبی ایران میں فضائی حملے کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں امریکی فوجیوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کی گئیں۔
سینٹکام کے ترجمان نیوی کیپٹن ٹم ہاکنز کے مطابق امریکی فورسز نے ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں ایرانی فورسز کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں اور میزائل لانچ سائٹس کی موجودگی کا خدشہ تھا۔امریکی سینٹرل کمانڈ جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اہلکاروں کے دفاع کو یقینی بنا رہی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز جنوبی ایران کے شہر بندر عباس اور آبنائے ہرمز کے قریبی ساحلی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم ایرانی حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی بڑے نقصان یا جانی خسارے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
