ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلادورجلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلادورجلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہاز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، امید ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کا اگلادور جلد پاکستان کی میزبانی میں ہوگا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہیں، خطے میں امن کیلئے امریکی صدرنے اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے فون پربات کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیلڈمارشل عاصم منیر نے ٹرمپ کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں قابلِ قدر ہیں۔
