وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین کے لیے روانہ
وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ سرکاری دورے پر چین کے لیے روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژوروانہ ہوئے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراطلاعات عطا تارڑ، وزیرآئی ٹی شزہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چین کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم آج سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات، سیاسی روابط اور معاشی تعاون ہے۔وزیراعظم ہانگژو میں ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکرٹری سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین میں مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر بھی بات چیت متوقع ہے، تنازع کے حل کے لیے چین نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔
