اسلام آباد: میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی،  سروس معطل

اسلام آباد: میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی،  سروس معطل

سکستھ روڈ پر اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا، جہاں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو اہل کاروں نے بتایا کہ آگ سے میٹرو بس مکمل طور پر جل گئی ہے۔ ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے پہلے مسافروں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر اپنی جان بچائی۔

بس میں آگ بھڑکنے کے باعث میٹرو بس ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے اور ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا ۔امدادی اداروں کی 4 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 12 سے زائد ریسکیو اہلکاروں موقع پر موجود اور کارروائی میں مصروف ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں