ہم ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کریں گے: امریکی صدر

ہم ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کریں گے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ہم ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کریں گے جب تک ایران سے کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں درست جواب حاصل کرنا ہوگا، امریکا کا جن ایرانی رہنماؤں سے رابطہ ہے وہ معقول لوگ ہیں۔ایران ڈیل کرنےکےلیے بےتاب ہے، انہوں نے ساتھ دھمکی بھی دی کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کرسکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے، وہ ڈیل چاہتاہے، ایران کےاندر بدترین معاشی صورتحال کےباعث شدید عوامی غم اور غصہ ہے، ایران جنگ کو ابھی تین ہی ماہ ہوئےہیں، اس میں بھی زیادہ وقت سیز فائر کا ہے، آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران بدترین شکست سے دوچار ہے، ایران کو بری طرح تباہ کردیا، آئندہ دنوں میں مزید چیزیں دیکھیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے پر جلدی نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں