صدر ٹاؤن میں مفت کتب کی تقسیم: سندھ حکومت اور ٹی ایم سی صدر کا مشترکہ اقدام

صدر ٹاؤن میں مفت کتب کی تقسیم: سندھ حکومت اور ٹی ایم سی صدر کا مشترکہ اقدام

چیئرمین ٹی ایم سی صدر منصور احمد شیخ نے سندھ حکومت کے تعاون سے صدر ٹاؤن کے اسکولوں میں مفت کتب کی تقسیم کا اہتمام کیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رئیسی،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن میڈم اسماء ایازاور ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین عاطف بلو بھی موجود تھے

چیئرمین منصور احمد شیخ نے کہا کہ مفت کتب کی تقسیم کا مقصد طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے یہ اقدام طلباء کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد رءیسی نے کہا کہ صدر ٹاؤن کے تمام سکولوں میں مفت کتب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے طلباء کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور انہیں معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں