
سنگرار سے لاپتا ہونے والے کھلتی پھلتی ننی پری پریا کماری کو والدین سے بچھڑے دو سال بیت گئے۔
سات سالا پریا کماری ضلع سکھر کی تحصیل روھڑی کے نواحی گاؤں سنگرار سے 2021-08-19 سے لاپتا ہوگئی جس کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔
پریا اپنے گھر والوں کی نہیں بلکہ گاؤں والوں کی بھ پری تھی مگر نہ جانے کس نے ننی پری کے پر باندھ کر اپنے پاس بھٹادیا جو آج نہ تو وہ اڑان بھر کے اپنے والدن کے پاس اسکتی ہے اور نہ ہی اس کی پکار اعلیٰ ایوانوں تک پہنچتی ہے۔
پریا کے والد راجکمار انوپانی بتا تے ہیں کے وہ دس محرم کا دن تھا جب پریا کماری لاپتا ہوئی، گاؤں گاؤں شہر شہر تلاش کیا مگر کہیں بھی پتا نہیں چلا تو تھانہ جا کر رپورٹ درج کروائی۔ اس دن سے آج دن تک کوئی بھی دن ایسا نہیں جو ہمارے لیئے قیامت سے کم لگا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پریا کے لاپتا ہونے والے دن سے آج تک ان کی والدہ بیحال ہیں اور ذھنی امراض مبتلا ہوتی جارہی ہیں اور ھر وقت پریا کو ہی یاد کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پریا کے بھائی معصوم بلرام جب اپنی بہن کا پوچھتے ہیں ہماری آنکھوں میں آنسوں آجاتے ہیں اور اسے تسلی دیتے ہیں کے پریا آنے والی ہے۔
راجکمار انوپانی کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں، اور نہ ہی آج تک کسی نے پریا کی آزادی کے لیے تاوان طلب کیا ہے۔ دو سال سے زائد کے عرصہ میں کہیں سے بھی تاوان کے لیے فون نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اپنی مرضی سے تفتیش اور تلاش کر رہی ہے، ہمیں صرف آسرا دیا جاتا ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں بتایا جاتا۔ ایس ایس پی سنگھار ملک نے کہا تھا کہ آنے والے 10 محرم سے پہلے پریا کو تلاش کرلینگے۔
راجکمار انوپانی نے آخر میں ایک بار پھر اعلیٰ حکام سے معصوم پریا کماری کو بازیاب کرانے کی اپیل بھی کی۔
