شاہراہِ بھٹو منصوبہ کراچی کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا: مرتضیٰ وہاب

شاہراہِ بھٹو منصوبہ کراچی کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا: مرتضیٰ وہاب

کراچی: مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زیرِ تعمیر شاہراہِ بھٹو کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت شاہراہِ بھٹو کے اُس حصے پر موجود ہیں جو جام صادق برج کو کراس کرتے ہوئے تاج حیدر برج سے گزر کر مسجدِ عائشہ کی جانب جائے گا۔ یہ منصوبہ شہر کی ٹریفک اور کنیکٹیویٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ میئر کراچی نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا یہ حصہ شہر کے مختلف علاقوں کو آپس میں منسلک کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ برج کی تعمیر اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ تاج حیدر پل اور کورنگی کازوے برج بھی واضح طور پر مکمل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس پورے منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی اور سفر کا دورانیہ مختصر ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 23 مئی کو بلاول بھٹو زرداری قیوم آباد سے کاٹھور تک شاہراہِ بھٹو کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جو کراچی کے لیے ایک تاریخی موقع ہوگا۔

میئر کراچی نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کام نہیں کرتی، وہ خود آ کر جاری ترقیاتی منصوبے دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی عوامی خدمت کے منشور پر عمل کرتے ہوئے دن رات کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں