نثار احمد کھوڑو نے پارٹی عھدیداران و کارکنان کو اسپیکر سندھ اسیمبلی کے متعلق بیان بازی کرنے سے روک دیا

نثار احمد کھوڑو نے پارٹی عھدیداران و کارکنان کو اسپیکر سندھ اسیمبلی کے متعلق بیان بازی کرنے سے روک دیا

کراچی۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو نے تمام پارٹی عھدیداران و کارکنان کو سوشل میڈیا پر اسپیکر سندھ اسیمبلی کے رویے کی مذمت کرنے اور ان کے متعلق بیان بازی کرنے سے روک دیا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ 12 مئی پر پیپلز پارٹی کا موقف پیش کرنا چاہتا تھا تاہم اسپیکر سندھ اسمبلی سے اختلافات اور پارٹی میں دھڑے بندی کا جو تاثر دیا جا رہا ہے وہ غلط ہے۔کسی بھی منصب پر بیٹھے ہوئے پیپلز پارٹی کے تمام رہنما اور تمام پارٹی عھدیداران پارٹی ڈسیپلین پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ کے اشوز پر پیپلز پارٹی کا موقف دینا اور پارٹی کا دفاع کرنا میری ذمیداری ہے جو ہر فورم پر ہر صورت ادا کرتا رہوں گا۔پارٹی قیادت جس کو بھی جس منصب ہر فائز کرتی ہے اس کی عزت کرنا ہم سب پر فرض ہے۔پارٹی عھدیداران سے گذارش ہے کے وہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی منصب پر فائز پارٹی کے کسی بھی رہنما کی سوشل میڈیا پر مذمت کرنے اور ان کے خلاف بیان بازی سے گریز کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں