منشیات کا زہر پورے معاشرے کو تباہ کر رہا ہے:شرجیل انعام میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدنام زمانہ منشیات ڈیلر کو گرفتار کیا گیا ہے، جب میں وزیرِ ایکسائز تھا تو ایک خاتون ڈرگ ڈیلر کا نام سامنے آیا، میں نے کوشش کی کہ اس ملزمہ کو گرفتار کیا جائے،منشیات کا زہر پورے معاشرے کو تباہ کر رہا ہے.
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات ایک بہت بڑی لعنت ہے اور اس کے خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو کردار ادا کرنا ہوگا،ملزمہ کی گرفتاری کے دوران عدالت میں پیشی پر غیر ذمہ داری کے مظاہرے پر متعلقہ اہلکاروں کو معطل کیا گیا،کبھی کبھی میڈیا میں ایسا تاثر پیدا ہوتا ہے کہ ملزم کو سیلیبریٹی بنایا جا رہا ہے۔پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور کوتاہی پر سزا بھی دی جا رہی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم جواب دہ ہیں اور پولیس بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے۔کچے کے علاقوں میں پولیس نے امن و امان قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ سندھ کے اندر انہیں کوئی خوف نہیں ہوتا۔ٹرانسپورٹرز کے مطابق سندھ کا بارڈر عبور کرنے کے بعد بعض علاقوں میں جرائم کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس ماہ شاہراہ بھٹو مکمل کھولنے جا رہے ہیں، شاہراہ بھٹو ایم نائن سے منسلک ہو جائے گا، ایک گھنٹہ سفر کی بچت ہوگی۔لوگوں کو بڑی سہولت ملے گی، یہ ایک گیم چینجر منصوبہ۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی پورٹ سے تاج حیدر پل تک ایک روڈ بنایا جا رہا ہے۔ کنیکٹوٹی آسان ہوجائے گی۔حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مل سکیں۔کراچی میں محکمہ بلدیات اور کے ایم سی کے منصوبے جاری ہیں۔
سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کسی آئینی ترمیم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا،فریال تالپور قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن ہیں۔فریال تالپور نے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔
