
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ میئر کے انتخاب میں تمام منتخب نمائندوں کو آنا چاہیے، مگر 31 لوگ نہیں آئے جسے ہم چیلنج کر رہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضے سے ایک مئیر بٹھا دیا گیا ہے، ہم نے پٹیشن دائر کر دی ہے، انصاف نا ملا تو ہم ہائی کورٹ جائیں گے، الیکشن کمیشن کی پشت پناہی ہے جس سے مسائل کھڑے ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کے نظام کا ستیاناس کر دیا، اپنی مرضی کے بندے لگائے جا رہے ہیں، 47 ہزار لوگوں کی تقرریاں کیں جو مکمل طور پر میرٹ پر نہیں، یہی کام تھانوں میں بھی ہوتا ہے۔ پورے سندھ کو دلدل میں ڈال رکھا ہے کیسے معیشت ٹھیک ہوگی؟
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعم الرحمان نے کہا کہ یہ لوگوں کو گھروں سے نکالتے ہیں، قبضہ کرتے ہیں، عدالت سے انصاف نہیں ملتا، بلاول اور زرداری ہاؤس میں فیصلے ہوتے ہیں۔
