اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب ہوگا:عباس عراقچی

اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب ہوگا:عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے اور ایسے عناصر جو دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ایران کے خلاف دشمنی کے لیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ہے۔ایران خطے میں استحکام اور مذاکرات کا حامی ہے تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں