گوادر پورٹ پر ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز لنگر انداز ہوگیا
گوادر پورٹ پر بحری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ایک اور ٹرانس شپمنٹ جہاز لنگر انداز ہوگیا جس میں ابوظبی اور کویت کا مال موجود ہے۔
وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز گوادر میں ایک اور کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایم وی یوان ہانگ ویئےگوادر پورٹ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔جہاز پر 34 ہزار ٹن بلک کارگو اور 20 ہزار ٹن دیگر سامان موجود ہے، ابوظبی اور کویت کے لیے کارگو گوادر میں اتارا جائے گا۔
وفاقی وزیر بحری امور کے مطابق عالمی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پر اعتماد بڑھنے لگا ہے، گوادر پورٹ علاقائی تجارت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔
