ٹرمپ نے ایران کی تجاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے دی گئی تازہ تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے حالیہ تجاویز دیکھی ہیں یہ مجھے پسند نہیں آئیں اور یہ تجاویز مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کا جواب واشنگٹن کے لیے قابل قبول نہیں اور موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
