گلبرگ ٹائون نے 5 ہزار بچوں میں 10-10 ہزار روپے کا تعلیم کارڈ جاری کردیا

گلبرگ ٹائون نے 5 ہزار بچوں میں 10-10 ہزار روپے کا تعلیم کارڈ جاری کردیا

کراچی: ٹائون میونسپل کارپوریشن گلبرگ نے 5 ہزار بچوں میں 10-10 ہزار روپے کا تعلیم کارڈ جاری کردیا

تعلیم کارڈ کے حوالے سے گلبرگ جیمخانہ میں تقریب انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں حافظ  نعیم الرحمان نے کہا کہ وہ غریب ومتوسط طبقے کا ہو، مڈل کلاس ہو یا بہت امیر ہو سب کو اپورچونٹی برابر کی ملنی چاہیے سب کو بہترین اور معیاری ایجوکیشن ملنی چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ اپ دیکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی نے پورے پاکستان میں بنو قابل کے نام سے جو آئی ٹی کا انیشیٹو لیا ہے اور اب جو کراچی سے سفر شروع ہوا تھا پورے پاکستان کا سفر بن گیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں پاس آؤٹ ہو گئے اور اس وقت بھی نئے بینچز میں شامل ہو رہے ہیں تو یہ کراچی کو کریڈٹ جاتا ہے

انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ یہ سارا جو تعلیم کا نظام ہے یہ بہترین بھی ہو اور سب کے لیے قابل قبول بھی ہو، سب تعلیم حاصل کر سکیں کسی کو اس بنیاد کے پیچھے نہ کیا جائے کہ وہ خرید نہیں سکتا وہ پیسے خرچ نہیں کر سکتا بہرحال یہ جو تعلیم کارڈ ہے ظاہر ہے ہم نے بہت سارے کارڈ دیکھے ہیں ہم نے بہت سارے پروگرام گورنمنٹس کے دیکھے ہیں لیکن ان پروگرام میں زیادہ تر لوگوں کو بھکاری بنانے کی بات کی جاتی ہے ہم نے یہ تعلیمی کارڈ آپ کی صلاحیتوں کے اعتبار سے اور حالات کے اعتبار سے بنایا ہے

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس مرتبہ جتنا بھی آپ نے یہ میدان سجایا ہے انشاءاللہ اگلی مرتبہ نصرت بھائی اس سے ڈبل سے بھی زیادہ لوگ ہونے چاہیے اور ان سے بھی ڈبل سے لوگوں کو آپ تعلیمی کاٹ دینگے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ہماری قوم کے بچے ہیں بالکل اس طرح سمجھیں کہ جیسے ہمارا بچہ میرا بیٹا اپ کا بیٹا اپ کی بیٹی اگر کسی وجہ سے نہیں پڑھ پا رہی ہے تو پھر ہمارے اوپر کیا کیفیت گزرتی ہے کیا تکلیف ہمیں ہوتی ہے تو پھر یہ سارے بچے ہمارے قوم کے بچے ہیں اگر ریاست اور حکومت اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر رہی تو جہاں جہاں ہم کر سکتے ہیں ہم کریں گے۔گلبرگ ٹاؤن نے جو بہتر کام کیا ہے باقی ٹاؤنز کو بھی چاہیے کہ وہ بھی ایسے اقدام کریں جس سے عوام کو فائدہ ہو۔

فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ بچوں کو 10 ہزار روپے دینا کوئی صدقہ خیرات نہیں۔ ٹاٶن کے اسکولوں کاتھ ساتھ دیگر اسکولوں کے بچوں کو بی ہم نے شامل کیا ہے۔ گلبرگ ٹاٶن جیم خانہ پہلے اس طرح ہرہ بھرہ نییں ہوتا تھا

صاحب زادہ وسیم حیدر جمعیت طلبہ اسلام پاکستان کے امیر کراچی کو ترقی کرنی ہے تو علم کے ہتھار کو اٹھانہ ہوگا۔ یہاں کے نوجوان مایوسی کافر شکار ییں۔ سندھ میں 75 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر۔ ریاست اور حکومت ان کو تعلیم نہیں دے سکی۔

گلبرگ ٹاؤن کے چیئرمین نصرت اللہ خان نے کہا کہ ٹاؤن 22 بلاک پر مشتمل ہے جماعت اسلامی کی منتخب قیادت جس کو 20 سال کے بعد کراچی کے لوگوں نے منتخب کیا اعتماد کا اظہار کیا ہے، جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملاہے تو کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اندر جو پانی کا کے ٹو کا منصوبہ ہے حب کنال کا منصوبہ ہے یہ میئر افغانی کے دور کا ہے کے تھری کا منصوبہ نعمت اللہ خان کے دور کا ہے۔ ہم نے شروع سے ہی کہا تھا کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیںگے۔سمن آباد کی ڈسپینسری بھی ایک بہترین مثال ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں