پیادل مارچ کے بعد سماجی رہنما عبدالستار زنگیجو کو سائیکل واپس مل گئی

سکھر کے معروف سماجی رہنما عبدالستار زنگیجو کو آخر پیادل مارچ کیوں کرنا پڑا ؟

سائیکل پر سفر کرنے والے عبدالستار زنگجو کی کچھ روز قبل سکھر میں سائیکل چوری ہوگئی تھی۔

عبدالستار زنگجو معمول کے مطابق شہر میں سامان کی خریداری کے لئے سائیکل مارکیٹ کے باہر کھڑی کرکے اندر چلے گئے۔

واپس آئے تو سائیکل نہیں تھی، پھر سی سی ٹی وی فٹیجز حاصل کیے گئے جس میں واضح دکھائے دے رہا تھا کہ ایک شخص آتے ہیں اور ان کی سائیکل لیکر چلے جاتے ہیں۔

عبدالستار زنگجو نے سائیکل کی واپسی کے لئے احتجاج بھی رکارڈ کروایا تھا مگر پولیس ان کی سائیکل رکور کرانے میں ناکام رہی۔بل آخل انہوں نے پیادل مارچ کا اعلان کیا تھا۔

سماجی رہنما عبدالستار زنگجو اور شاعرنثار ناز رک نے لوکوشیڈ روہڑی سے سکھر پریس کلب تک پیادل مارچ کیا اور مارچ کے بعد انہیں سائیکل مل گئی۔

سماجی رہنما عبدالستار زنگجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سائیکل وہ ہی ہے بس اس کو کلر بدیل کیا گیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں