ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے:ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے تناظر میں کہا کہ موجودہ صورتحال کو بعض لوگ جنگ بھی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم ان کے بقول امریکا کی معیشت اس کے باوجود مضبوط ہے اور اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جب کہ ایران کی معیشت تباہی کا شکا ہے کیوں کہ ناکہ بندی کے باعث پیسے نہیں کما پارہا۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی 90 فیصد راکٹ بنانے والی فیکٹریاں تباہ کردیں ہیں۔ ان کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا اور ڈرون اور میزائل بنانے کی صلاحیت بھی کم ہوگئی کئی میزائل بھی تباہ کردیئے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ گزشتہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کردیا تھا اور اب ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔ وہ معاہدہ بھی کرنا چاہتا ہے لیکن مذاکرات پر قیادت کے اندر اختلافات ہیں۔اگرچہ وہ فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر یہ آپشن موجود ہے۔
صدر ٹرمپ نے توانائی کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے۔انہیں ایران کی فیفا ورلڈکپ میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، جو اس سال شمالی امریکا میں منعقد ہوگا۔
