سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ 120 دن میں ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ 120 دن میں ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس

اجلاس میں سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ 120 دن میں ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔شہری خود درخواستوں کا اپ ڈیٹ اسٹیٹس معلوم کر سکیں گے۔

اسلام آباد میں کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

وزیر داخلہ نےنئے کنونشن سینٹر، ایکسپو سینٹر اور اسلام آباد ارینا کی تعمیر ایس سی او سمٹ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں جدید سپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کرپشن اسکینڈل بے نقاب کرنے پر افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ کرپشن میں ملوث کسی فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں