چیئرمین صفورا ٹاؤن کا محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات کی کارکردگی بہتر کرنے کا فیصلہ
کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے صفورا ٹاؤن کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات کو محکمہ ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اس سلسلے میں حکمنامے کا اجراء بھی کردیا گیا ہے.
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات میں موجود کمی کو دور کرنے اور لوکل ٹیکس نیٹ بڑھانے اور تجاوزات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اس لئے دونوں محکموں کی کارکردگی کا بہتر سمت میں چلنا انتہائ ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کی بہتری کیلئے سخت ایکشن لینے پڑے تو اس سے گریز نہیں کیا جائے گا.
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے کہا ہے کہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ اور انسداد تجاوزات فوری طور پر اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ،ملازمین اپنی اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں.
