
کراچی: پیپلز بس سروس کے ایپ کی لانچنگ تقریب.وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایپ لانچ کردی
کراچی کے مقامی ہوٹل میں لانچنگ تقریب منعقد کی گئی، وزیر اطلاعات, ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے ایپ کا افتتاح کیا۔
تقریب میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ سلیم راجپوت, ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو, پراجیکٹ ڈائریکٹر پی بی ایس صہیب شفیق اور دیگر شریک تھے۔

شرجیل انعام میمن کا خطاب میں کہنا تھا کہ ایپ لانچنگ تقریب میں شرکاءکا شکریہ ادا کرتا ہوں، پیپلز بس سروس کو مختلف شہروں میں بڑھانے کی کوشش ہے۔یہ ایپ پیپلز بس سروس میں سفر کرنے والوں کو مزید سہولیات فراہم کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے 15 سالہ دور میں صوبے میں بے مثال صحت کی سہولیات مہیا کی ہیں اور دیگر شعبوں میں بھی مثالی خدمات انجام دیں ہیں۔تھر کوئلہ زخائر سے بجلی پیدا کرنے کا شاندار کام ہواہے۔رعئی شعبے میں بہت کام ہوا ہے ۔سیلاب متاثرین کی بحالی کو سب نے سراہا ہے۔ روڈ سیکٹر میں کام ہورہا ہے۔کراچی کے کچرے کو صاف کرنے پر بہتر کام ہورہا ہے ۔
پانی فراہمی کی اسکیموں پر اب تیزی سے کام ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سندھ نےکراچی سرکلر ریلوے کے لئے بات کی ہے اور انہوں نے اسے سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کی حامی بھری ہے۔
شرجیل انعا میمن کا کہنا تھا کہ اب ہمیں ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے اور کم از کم 10 سال کی معاشی پالیسی مرتب کرکے سب کو اس پر عملدرآمد کے لئے ساتھ لیکر چلنے کی شدید ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پورے سندھ میں این آئی سی وی ڈی کے 46 مراکز چل رہے ہیں جبکہ پی ٹی ائی حکومت تو این آئی سی وی ڈی کو ہی بند کرنا چاہ رہی تھی۔
تقریب کا اہتمام سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈپارٹمنٹ حکومتِ سندھ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ تقریب میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ سلیم راجپوت، پیپلز بس سروس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر صہیب شکیل اور دیگر افسران موجود تھے۔
