پاکستان کے معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی کراچی سے کار چوری ہوگئی
کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی کراچی سے کار چوری ہوگئی
گلوکار طفیل سنجرانی نے اپنے وڈیو بیان میں بتایا کہ طارق روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے میں شوٹنگ پر گیا تھا جب واپس آیا تو گاڑی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ون فائیو پر کال کی، پولیس نے واقعے کے تفصیلات لیے اور قریب کی ایک دکان سے سی سی ٹی وی فٹیجز بھی حاصل کیے۔
گلوکار طفیل سنجرانی نے وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر حکام سے اپیل کی کہ گاڑی میں بچوں کی روزی کا ذریعہ ہے، جسے بناتے بناتے 35 سال لگ گئے تھے واپس کروا کر انصاف فراہم کیا جائے۔
