جاپان میں فوجی مشق کے دوران ٹینک کے اندر گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک

جاپان میں فوجی مشق کے دوران ٹینک کے اندر گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک

جاپان کے جنوبی علاقے میں فوجی مشق کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹینک کے اندر گولہ پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اوئیتا صوبے کے ہیجودائی ٹریننگ ایریا میں پیش آیا، جہاں دیگر ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشق جاری تھی۔

دھماکے کے وقت ٹینک کے گن ٹرٹ کے اندر موجود ٹینک کمانڈر، گنر اور سیفٹی افسر موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ٹینک کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف ماسایوشی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی مکمل تحقیقات تک ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشقیں معطل کر دی گئی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں