
کراچی: صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اس بار منسٹر ریلوے نے بھی معیوسی کے سوائے کچھ نہیں دیا، اگر قبلے ردست نہ کیے گئے تو ملک گیر احتجاج ہونگے، افسوس کہ حکومت وقت اور ریلوے انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے، ایسے خیالات کا اظہار ریلوے محنت کش یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد ملاح نے کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کے آخر چھوٹے ملازمین نے حکومت اور افسر شاہی کا کیا قصور کیا ہے کے انہیں ستایا، تڑپایا جاتا ہے، جبکہ ریلوے ملازمین سے اور تو تمام بنیادی سہولیات چھین لی گئی ہیں ، لیکن تنخواہ/ اجرت بھی انہیں ٹائیم پر میسر نہیں ہے۔

رہنما ریلوے محنت کش یونین نے کہا کہ اس بار تو ریلوے حکام اور حکومت وقت کی بیحسی کی انتہا ہو گئی، کے بڑے بڑے افسران کی بھی چیکھیں نکل گئیں
رہنما ریلوے محنت کش یونین منظور ملاح کا کہنا تھا کہ کسی بڑے عہدیدار کو تو کوئی ادھار بھی دے دیگا کیونکہ اس کا حلقہ احباب اس کی لیول کا ہوگا، لیکن چھوٹے ملازم کا حلقہ احباب بھی اسی کی طرح کا ہے تو اسے کوں اور کہاں سے ادھار دے گا، اس رہنما نے حکومت وقت اور ریلوے حکام کے ایسے غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کی پر زور مذمت کی ملازمین کی تنخواہیں بر وقت ادائیگی اور بنیادی سہولیات میسر کرنے کا مطالبہ کیا،
