پاکستان کا معاشی بحالی پلان تیار، پاک فوج کی بھرپور حمایت

وزیراعظم کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کا پہلہ اجلاس ہوا، دوران اجلاس شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کو تعمیر اور ترقی کی طرف واپس لا رہے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق دوران اجلاس آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج معاشی بحالی کے حکومتی پلان پر عمل درآمد کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔پاک فوج اسے پاکستان کی سماجی اور معاشی خوش حالی اور اقوام عالم میں اپنا جائز مقام واپس حاصل کرنے کی بنیاد سمجھتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی، منصوبے کے تحت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں