جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں:امریکا
واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان واحد اور بہترین ثالث ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان وائٹ ہاوس کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر اسلام آباد میں ہوگا، ایران سے مذاکرات میں پاکستان واحد بہترین ثالث ہے۔
